
خلیج اردو
عمان: امریکہ اور ایران کے درمیان جوہری تنازع پر مذاکرات کل عمان میں ہوں گے۔ امریکی وزیر خارجہ مارک روبیو نے کہا کہ یہ بات چیت بالواسطہ طور پر ثالثوں کے ذریعے ہو گی، اور ایران کو واضح طور پر بتایا جائے گا کہ اسے جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ ایران اپنا جوہری مواد خفیہ مقامات پر منتقل کر رہا ہے۔ ایران نے امریکہ کی دھمکیوں کے جواب میں اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے سے تعاون ختم کرنے اور معائنہ ٹیم کو ملک سے نکالنے کی دھمکی بھی دی ہے۔






