
خلیج اردو
باجوڑ: رکن قومی اسمبلی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی مبارک زیب خان کے گھر پر راکٹ حملہ کیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم واقعے سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
وزیراعظم نے کہا کہ منتخب نمائندے اور ان کے اہل خانہ محفوظ ہونے چاہییں، ریاست ایسے حملوں کو ہرگز برداشت نہیں کرے گی۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سکیورٹی اقدامات مزید سخت کرنے کی بھی ہدایت کی۔






