پاکستانی خبریں

جب ہم حکومت سے مذاکرات کررہے تھے تو ہر بات پر کہا جاتا تھا کہ ہم پوچھ کر بتاتے ہیں،سلمان اکرم راجہ

خلیج اردو
اسلام آباد:سلمان اکرم راجہ نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے پاس مذاکرات کا اختیار نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی بات چیت کی جاتی تھی، حکومت نے ہمیشہ یہی کہا کہ "پوچھ کر بتائیں گے”۔

انہوں نے ایک اور واقعے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ مذاکرات کے دوران ہی صاحبزادہ حامد رضا کے مدرسے پر چھاپہ مارا گیا۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اس کے بعد ہمارے پاس مزاحمت کا راستہ ہے اور ہم عوام کے پاس جائیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئین اور قانون کی جنگ لڑیں گے، اور حالانکہ ہمارے خلاف مقدمات درج ہیں، لیکن ہم پھر بھی اپنے موقف پر کھڑے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button