
خلیج اردو
قطر ایئر ویز کی ایک پرواز میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جب ایک مسافر خاتون باتھ روم سے نکلنے کے بعد اپنی نشست کے قریب گر کر بے ہوش ہو گئی۔ عملے نے فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی، مگر بدقسمتی سے خاتون جانبر نہ ہو سکیں۔
محدود جگہ کی وجہ سے عملے نے خاتون کی لاش کو قریبی نشست پر بٹھا دیا، جہاں ایک آسٹریلوی جوڑا، مچل رنگ اور جینیفر پہلے سے موجود تھے۔
مچل رنگ نے اس واقعے کو دل خراش اور پریشان کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ لینڈنگ کے بعد بھی انہیں لاش کے ساتھ اپنی نشست پر بیٹھے رہنے کی ہدایت کی گئی۔ رنگ تقریباً چار گھنٹے تک لاش کے ساتھ بیٹھے رہے، جب تک طبی عملہ آ کر لاش کو منتقل نہیں کرتا۔
اس دوران جینیفر کو ایک اور مسافر نے اپنی نشست پیش کی۔
قطر ایئر ویز اور قنطاس ایئرلائن نے اس افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کسی بھی تکلیف کے لیے معذرت کی۔







