پاکستانی خبریں

پشاور ہائیکورٹ کا سانحہ سوات پر خیبرپختونخوا حکومت سے تحقیقاتی رپورٹ طلب، ڈرون سسٹم کی آزمائشی مشق کا حکم

خلیج اردو
پشاور – 3 جولائی 2025ء
پشاور ہائیکورٹ نے سانحہ سوات سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران خیبرپختونخوا حکومت سے تحقیقاتی رپورٹ فوری طور پر طلب کر لی ہے۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے دوران سماعت استفسار کیا کہ کیا سانحہ سوات کی تحقیقات مکمل ہو چکی ہیں؟

اس پر چیئرمین انسپکشن ٹیم نے عدالت کو آگاہ کیا کہ تحقیقات ابھی جاری ہیں اور ابتدائی نتائج کے مطابق مختلف سرکاری محکموں کی کوتاہیاں سامنے آئی ہیں۔

جسٹس فہیم ولی نے ریمارکس دیے کہ سوات جیسے واقعات کے بعد ایمرجنسی رسپانس کے لیے کیا عملی انتظامات موجود ہیں؟ اگر خدا نخواستہ کوئی سانحہ دوبارہ پیش آ جائے تو کیا فوری مدد ممکن ہے؟

اس موقع پر کمشنر ہزارہ نے عدالت کو بتایا کہ حکومت نے ڈرون سسٹم حاصل کر لیے ہیں جو لائف جیکٹس اور دیگر ریسکیو اشیاء پہنچا سکتے ہیں۔

چیف جسٹس نے اس پر ہدایت دی کہ ڈرون سسٹمز کی آزمائشی مشق کی جائے تاکہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ عین وقت پر ناکام نہ ہوں۔ عدالت نے ہدایت کی کہ یہ مشق جلد از جلد کی جائے اور دیکھا جائے کہ ایمرجنسی کی صورت میں کتنی دیر میں مدد پہنچائی جا سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button