پاکستانی خبریں

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سعودی سفیر سے ملاقات، پاک سعودی تعلقات پر زور

خلیج اردو
اسلام آباد – 3 جولائی 2025ء
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سعودی عرب کے سفیر سے ملاقات کی جس میں پاک سعودی تعلقات اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ دونوں برادر ممالک کے درمیان دوستی، اعتماد اور تعاون پر مبنی لازوال رشتہ قائم ہے، جو ہر آزمائش پر پورا اترا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب نہ صرف مذہبی اور ثقافتی رشتوں میں جڑے ہیں بلکہ ہر عالمی و علاقائی چیلنج میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

ملاقات میں دوطرفہ معاشی تعاون، علاقائی استحکام اور او آئی سی کے کردار پر بھی گفتگو ہوئی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button