پاکستانی خبریں

عیدالاضحیٰ پر کیش لیس مویشی منڈیاں، اسٹیٹ بینک کی ڈیجیٹل ادائیگی مہم کا آغاز

خلیج اردو
اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک بھر میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینے کے لیے ’’کیش لیس‘‘ مہم کا آغاز کر دیا ہے، جس کا مقصد مویشی منڈیوں میں نقدی کے استعمال کو کم کر کے خرید و فروخت کو محفوظ اور آسان بنانا ہے۔

یہ مہم عید کی رات تک جاری رہے گی اور اس دوران درجنوں مویشی منڈیوں میں ڈیجیٹل پیمنٹ کے ذریعے قربانی کے جانوروں کی خریداری ممکن بنائی جائے گی۔ اس اقدام سے نہ صرف لین دین کا عمل تیز اور شفاف ہوگا بلکہ خریداروں اور بیوپاریوں کو نقدی رکھنے کے خطرات سے بھی بچایا جا سکے گا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں ڈیجیٹل ادائیگی کے نمائندے تعینات کیے جا رہے ہیں، جو مویشی منڈیوں میں عوام کو کیو آر کوڈ، بینکنگ ایپس اور دیگر ڈیجیٹل ذرائع کے ذریعے ادائیگی کے طریقے سکھائیں گے۔

ماہرین کے مطابق یہ مہم نہ صرف معیشت کو ڈیجیٹل بنانے کی سمت ایک اہم قدم ہے بلکہ اس سے منڈیوں میں بدعنوانی اور غیرقانونی رقوم کے لین دین کی روک تھام بھی ممکن ہوگی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button