خلیج اردو
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے نورے روز میں عام انتخابات سے متعلق کیس سماعت کےلئے مقرر کر دیا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی 23 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔ ملک بھر میں ایک دن انتخابات کرانے کی درخواست پر سماعت 24 اکتوبر کو ہوگی۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ پیر کو سماعت کرے گا۔ بینچ میں جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس
امین الدین خان شامل ہیں۔ ملک میں نوے روز میں عام انتخابات کے انعقاد کے لیے سپریم کورٹ بار اور پی ٹی آئی سمیت دیگر نے
درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ دوسری جانب عدالت عظمیٰ نےملک بھر میں ایک دن انتخابات کرانے کی درخواست سماعت کیلئے
مقرر کر دی ہے۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ منگل کو سماعت کرے گا۔ عدالت نے اٹارنی جنرل، الیکشن کمیشن اور سیاسی جماعتوں کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔گزشتہ سماعت پر سپریم کورٹ نے سیاسی جماعتوں کو مذاکرات سے مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کی تجویز دی تھی۔