پاکستانی خبریں

پاکستان میں سیاسی سرگرمیاں : وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما چوہدری شجاعت حسین  کی اہم ملاقات

خلیج اردو

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان  مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما چوہدری شجاعت حسین نے آج اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں اتفاق ہوا کہ حکومت کی تمام اتحادی جماعتیں عوام کی فلاح و بہبود  کے لیے یک جاں  ہو کر کام کرتی رہیں گی۔

 

سرکاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں ملک کی سیاسی و مجموعی صورت حال پر بات  چیت کی گئی۔ اتفاق کیا گیا کہ حکومت کی تمام اتحادی جماعتیں عوام کی فلاح و بہبود  کے لیے کوشاں رہیں گی .ملاقات کے دوران پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ہر مشکل حالات میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں.

 

ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ , وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی طارق بشیر چیمہ , وفاقی  وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ, وفاقی وزیر براے سرمایہ کاری بورڈ چوہدری سالک حسین اور وزیراعظم کے معاونین خصوصی ملک احمد اور عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔

 

یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہورہی ہے جب پنجاب کے صوبائی وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر اپنے عہدے سے اچانک مستعفی ہوگئے ہیں جبکہ لندن میں چوہدری پرویز الہی کی نواز شریف سے ملاقات کی قیاس آرائیاں ہورہی ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button