پاکستانی خبریں

جن کو آئین کی سمجھ نہیں وہ کینال معاملے پر سیاست کھیل رہے ہیں،شرجیل میمن 

خلیج اردو
کراچی: سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل میمن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے جلال پور اور تھل کنالز کی مخالفت کی تھی اور یہ موقف کسی صورت بھی تبدیل نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عرفان صدیقی نے حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش کی ہے اور وہ لاعلم شخص ہیں، جنہیں آئین کو پڑھنے کی ضرورت ہے۔

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ اگر عرفان صدیقی کو ان کی باتوں پر اعتماد نہیں ہے تو وہ تمام متعلقہ خطوط انہیں بھیج دیں گے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ سندھ اسمبلی میں اس معاملے پر قرارداد پاس کی جا چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عرفان صدیقی جو سینیٹ میں بیٹھے ہوئے ہیں، انہیں یہ نہیں پتا کہ صدر کو منظوری کا اختیار ہے یا نہیں۔ آصف زرداری نے جوائنٹ سیشن میں بھی کنالز کی مخالفت کی تھی۔

شرجیل میمن نے یہ بھی کہا کہ کراچی میں ہونے والے ڈپر حادثات کی آڑ میں جو سیاست اور فسادات پھیلانا چاہتا ہے، اس کو ہرگز بخشا نہیں جائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button