
خلیج اردو
اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں اسپیکر نے حزب اختلاف کی طرف سے کورم نشاندہی پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ آج سوالات کی اکثریت حزب اختلاف کی جانب سے تھی، تاہم حزب اختلاف نے ایک اہم موقع پر ایوان کی کارروائی سے واک آؤٹ کیا۔
اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ کینالز پر بحث میں 30 ارکان نے حصہ لیا، لیکن اپوزیشن نے واک آؤٹ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جے یو آئی کے علاوہ تمام اپوزیشن جماعتیں کارروائی سے غیر حاضر تھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے 7 اپریل کو کینالز پر قرارداد جمع کرائی تھی اور 8 اپریل کو واضح کیا گیا تھا کہ اس پر بحث ہو چکی ہے۔ اپوزیشن نے 10 اپریل کو قرارداد اسپیکر آفس میں جمع کرائی، مگر فلسطین، سرحدی معاملات اور کینالز پر احتجاج کرنے والے خود ایوان میں موجود نہیں تھے۔
اسپیکر نے افسوس کا اظہار کیا کہ اپوزیشن خود ایوان کی کارروائی کا حصہ نہیں بن رہی۔






