پاکستانی خبریں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس میں 3 ہزار 700 پوائنٹس سے زائد کی کمی

خلیج اردو
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر شدید مندی دیکھنے میں آئی۔ دوران کاروبار ہنڈرڈ انڈیکس میں 3 ہزار 700 سے زائد پوائنٹس کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 11 ہزار 99 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا دکھائی دیا۔

ماہرین کے مطابق، سرمایہ کاروں میں سیاسی اور معاشی غیر یقینی صورتحال کے باعث اعتماد کی کمی دیکھی جا رہی ہے، جس کے باعث مارکیٹ میں بھاری فروخت کا رجحان غالب رہا۔

کاروباری حلقوں کا کہنا ہے کہ فوری معاشی استحکام اور حکومتی اعتماد سازی کے اقدامات ہی مارکیٹ کی صورتحال کو سنبھال سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button