پاکستانی خبریں

جی ایچ کیو حملہ کیس، شیریں مزاری اور طاہر صادق سمیت مزید 9ملزمان پر فردجرم عائد کردی گئی۔

خلیج اردو
اسلام آباد:جی ایچ کیو حملہ کیس، شیریں مزاری اور طاہر صادق سمیت مزید 9ملزمان پر فردجرم عائد کردی گئی۔

 

اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت میں ملزمان نے عدالت کے رو برو صحت جرم سے انکار کیا جبکہ شاہ محمود قریشی، اجمل صابراور سکندر زیب کا فردجرم کی شیٹ پر دستخط سے انکار کیا۔

 

ملزمان کا موقف تھا ہمارے خلاف ثبوت ناکافی ،ہماری 265ڈی کی درخواست پر پہلے سماعت کی جائے،شاہ محمود قریشی پر جی ایچ کیو حملہ کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔

 

عدالت نے شاہ محمود قریشی کی 265ڈی کی درخواست آئندہ سماعت کیلئے مقرر کردی۔

 

پراسیکیوشن کی جانب سے غیرحاضر ملزمان کی ضمانت منسوخی کی استدعا کی گئی۔

 

علی امین گنڈاپور سمیت 23ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے گئے اور انہیں نوٹس جاری کردیئے گئے۔سماعت 19دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button