
خلیج اردو
کراچی:سند ھ حکو مت نے بینظیر بھٹو کی 17 ویں برسی پر وفاقی حکومت سے ہیلی کاپٹر ما نگ لیے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھا ہے جس میں ہیلی کاپٹر دینے کی درخواست کی گئی ہے۔
بے نظیر کی برسی کے موقع پر گڑھی خدابخش میں فضائی نگرانی کیلئے ہیلی کاپٹر ما نگے گئے ہیں۔
محکمہ داخلہ سند ھ کا کہنا ہےبرسی کے موقع پر ہیلی کاپٹر فراہم کیا جائے تاکہ حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جاسکے۔
برسی کے موقع پر صدر آصف زرداری ، بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ شرکت کرینگے







