
لندن:شام اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر غور کے لئے امریکہ اور برطانوی کے وزرائے خارجہ نے ایک دوسرے سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان شام میں انتقال اقتدار کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔
انٹونی بلنکن اور ڈیوڈ لیمی کا مشترکہ لائحہ عمل سے آگے بڑھنے پر اتفاق ہوائے۔ دونوں وزرائے خارجہ نے شام میں انسانی بنیادوں پر امداد کی رسائی کو یقینی بنانے پر بھی اتفاق کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیلفونک گفتگو میں غزہ میں جنگ بندی کے تحت یرغمالیوں کی رہائی پر بھی بات چیت کی گئی ۔
دوسری جانب امریکہ کے بعد برطانیہ نے بھی تحریک الشام سے رابطوں کا اعتراف کرلیا۔