
اسلام آباد: ترجمان مسلم لیگ ن اختیارولی خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے انتخابی نتائج کو مسترد کرتی ہے۔ پختونخوا میں جنرل فیض کے مشن کو انجینئرڈ کرکے پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا۔
اپنے ایکس بیان میں اختیارولی کا کہنا ہے کہ پولنگ کے بعد پورے صوبے میں جعلی فارم 45 تقسیم کئے گئے ہیں۔ پولنگ اوسط اتنی ہے ہی نہیں جتنی فارم 45 میں بتائ جا رہی ہے۔
ترجمان مسلم لیگ ن اختیارولی خان
مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے انتخابی نتائج کو مسترد کرتی ہے اختیارولی
پورے صوبے میں جعلی فارم 45 تقسیم کئے گئے ہیں۔ اختیارولی
پختونخوا میں جنرل فیض کے مشن کو انجینئرڈ کرکے پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا۔ اختیارولی
پولنگ اوسط اتنی ہے ہی نہیں جتنی فارم…— Ikhtiar Wali (@ikhtiarwali) February 12, 2024
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے دس حلقے کھولنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ دس حلقے کھلیں گے نہیں تو انتخابی نتائج کوئئ تسلیم نہی کرے گا۔
مسٹر ولی نے واضح کیا کہ خیبرپختونخوا میں تیسری جعلی اسمبلی بنا کر پختون قوم کو پتھر کے زمانے میں بھیج دیا گیا۔ خیبرپختونخوا میں انارکی پھیل رہی ہے ملک کے وجود کیخلاف سازشیں بُنی جا رہی ہیں۔