اسلام آباد: صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں روف حسن اور عمیر نیازی کی ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے صدر مملکت کو آگاہ کیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے مطابق وفد نے صدر مملکت کو انتخابی عمل میں ہونے والی مبینہ بےضابطگیوں کے بارے میں پارٹی موقف سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر پی ٹی آئی وفد کا کہنا تھا کہ مختلف حلقوں میں جاری کردہ فارم 45 ہی انتخابی نتائج کے اصل حقائق بتاتے ہیں۔ پارٹی کو دبانے ، انتخابی نشان چھیننے اور گرفتاریوں کے باوجود انتخابات میں کامیابی ملی۔زیادتیوں کے باوجود عام انتخابات میں عوام نے پارٹی کے امیدواروں پر اعتماد کا اظہار کیا۔