پاکستانی خبریں

اپنی بات پر قائم ہوں،جو نواز شریف کا استقبال کرے گا و جنت میں جائے،رہنما مسلم لیگ ن

اسلام آباد: پاکستان میں ایک بڑی سیاسی جماعت مسلم لیگ ن کے ایک رہنما نے قائد نواز شریف کے استقبال کے لئے آنے والوں کو بریانی اور موٹر سائیکل کے بعد جنت کے ٹکٹ کی پیشکش کردی۔

ایک تقریب میں ن لیگی رہنما کارکنوں کو جنت کے ٹکٹ  دینے کا دعویٰ کیا۔ کمالیہ میں کارنر میٹنگ سے خطاب میں سابق ایم این اے چوہدری اسد الرحمان نے کہا نواز شریف کا استقبال کریں اور جنت میں جائیں۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے استقبال کیلئے لاہور جانے والے سیدھے جنت میں جائیں گے۔

 

سوشل میڈیا پر اس حوالے سے مذکورہ سیاسی کارکن پر کافی تنقید ہورہی ہے تاہم جب ان سے خلیج نیوز نے رابطہ کیا اور موقف لینے کی کوشش کی تو مسٹر چوہدری کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بات پر قائم ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ نواز شریف کا استقبال کرنا ثواب کا کام ہے جس پر جنت کی گارنٹی ہوگی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button