پاکستانی خبریں

سپریم کورٹ، 9 مئی کے کیسز میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانتیں منظور

خلیج اردو
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق 8 مقدمات میں بانی پاکستان تحریک انصاف کی ضمانت منظور کر لی۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے مقدمات کی سماعت کی۔ بینچ میں جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شفیع صدیقی بھی شامل تھے۔

سماعت کے دوران عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل اور اسپیشل پراسیکیوٹر کو تفصیلی فیصلے کی تیاری کے لیے چیمبر میں طلب کر لیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ مقدمات کی نوعیت اور دستیاب شواہد کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button