پاکستانی خبریں

نور مقدم کیس: ظاہر جعفر کی سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر

خلیج اردو
اسلام آباد:
سپریم کورٹ میں نور مقدم قتل کیس کے مجرم ظاہر زاکر جعفر نے اپنی سزائے موت کے خلاف نظرثانی کی درخواست دائر کر دی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت نے فیصلے کے وقت مجرم کی ذہنی حالت کے تعین کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل نہیں دیا، جو انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہے۔

درخواست گزار نے عدالت عظمیٰ سے استدعا کی ہے کہ وہ اس معاملے پر ازسرنو غور کرے اور ذہنی حالت کے تعین کے لیے میڈیکل بورڈ کی تشکیل کی جائے، تاکہ سزا سے متعلق حقائق کا درست جائزہ لیا جا سکے۔ مزید کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے پہلے سے دی گئی متفرق درخواست پر کوئی فیصلہ نہیں سنایا، اس لیے یہ معاملہ غیر حل شدہ ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ نظرثانی کی واضح اور ٹھوس وجوہات موجود ہیں، جن کی بنیاد پر عدالت کو اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہیے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button