خلیج اردو
راولپنڈی: شمالی وزیرستان، رزمک میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر دیسی ساختہ بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کے دو جوان لانس نائیک احسان، لانس نائیک ساجد نے جام شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں پاک فوج کا قافلہ سڑک کنارے نصب دیسی ساختہ بارودی سرنگ سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں میں پاک فوج کے دو جوان لانس نائیک احسان، لانس نائیک ساجد نے جام شہادت نوش کیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق لانس نائیک احسان بادشاہ کی عمر 33 سال تعلق کرک لانس نائیک ساجد حسین کی عمر 30 سال، تعلق کرم سے تھا ۔
پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق نواحی علاقے میں کسی بھی دہشتگرد کے خاتمے کے لیے آپریشن بدستور جاری ہے۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کے جڑ سے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔بہادر جوانوں کی لازوال قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔