خلیج اردو : وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی آئی ایم ایف وفد سے ملاقات ہوئی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کو بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ نئے ٹیکس لگانا ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز کا اعلی سطح وفد وزارت خزانہ پہنچا تو وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف وفد کا وزارت خزانہ تعرفی ملاقات میں ویلکم کیا۔
وفد پاکستان سے توسیعی فنڈ سہولت کے نویں جائزے پر باضابط ٹیکنکل مذاکرات شروع کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے طے شدہ شرائط پر عمل درآمد اور پاور سیکٹر میں اصلاحات کے نفاذ کے علاوہ پاکستان کے پاس کوئی اور چارہ نہیں۔
ذرائع کے مطابق حکومت کو بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ نئے ٹیکس لگانا ہوں گے کیونکہ ملک کی آمدن اور اخراجات میں فرق بڑھتا جا رہا ہے۔
اس کے علاوہ کفایت شعاری کمیٹی نے حکومت کو کابینہ کا حجم کم کرنے کی تجویز بھی دی ہے۔