پاکستانی خبریں

پاکستان میں فوج کی مقبولیت بڑھ گئی،88 فیصد لوگ پاک فوج سے بے پناہ محبت کرتے ہیں،گیلپ سروے

خلیج اردو

اسلام آباد:پاک فوج کی مقبولیت سے متعلق گیلپ سروے کے ہوشربا انکشافات۔ پاکستان میں پاک فوج کی مقبولیت 88 فیصد تک پہنچ گئی۔ عوام کے اندر پاک فوج کی مقبولیت کا بڑھتا ہوا گراف اس بات کی دلیل ہے کہ کوئی بھی طاقت عوام اور فوج کے تعلق کو کمزور نہیں کرسکتی۔

 

 

گیلپ سروے میں اداروں کے کام کرنے کے انداز سے کسی حد تک مطمئن یا غیر مطمئن بارے سوال کیا گیا تو فوج کے معاملے میں اطمینان کی سطح 88 رہی صوبائی سطح پر دیکھیں تو پنجاب میں فوج کی مقبولیت کی سطح 90 فیصد، سندھ میں 88 فیصد، کے پی 91 فیصد جبکہ بلوچستان میں 66 فیصد ہے۔

 

سروے سے نتیجہ نکلتا ہے کہ پاکستان عوام جانتی ہے کہ جب بھی قوم پر کوئی مشکل آفت آئی پاک فوج سب سے پہلے قوم کی آواز پر لبیک کہا۔ سرحدوں کی حفاظت سے لیکر دہشت گردی کے خاتمے تک پاک فوج نے پاکستان کی بقاء اور سلامتی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔ جو بھی سیاسی گروہ یا افراد پاک فوج اور عوام کو آمنے سامنے کھڑا کرنے یا اس اعتماد کے رشتے کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ انکو اس سروے سے سبق سیکھنا چاہیے۔

 

پاکستانی عوام کا اپنی افواج پر بھروسہ اور دن بدن بڑھتی ہوئی۔ مقبولیت کے گراف سے فوج مخالف قوتوں کو سمجھ جانا چاہیے کہ کوئی بھی طاقت عوام اور پاک فوج کے رشتے کو کمزور نہیں کرسکتی۔ ذخیرہ اندوزوں،چوروں اور مافیاز کیخلاف حالیہ کریک ڈاؤن کے بعد عوام نے جس انداز سے آرمی چیف کے اقدامات کو سراہا اس سے عوام کا اعتماد مزید بڑھ چکا ہے۔

 

جبکہ پاکستان کی ڈوبتی معیشت کو سہارا دینے اور پاکستان کو معاشی طورپر مضبوط کرنے کیلیے ایف آئی ایف سی جیسے بہترین منصوبوں کو متعارف کروا کر بین الاقوامی سرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل کرنے میں بھی پاک فوج کا کلیدی کردار ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button