خلیج اردو
اسلام آباد: نگران حکومت اداروں کی نجکاری کے ساتھ ساتھ غیر فعال صوبائی محکموں کی ریسٹرکچرنگ بھی کرے گی ۔ورلڈ بینک نے پاکستان کو چھوٹے اور بڑے غیر فعال اداروں کے دسمبر سے قبل کی ڈیڈ لائن دی ہے، ریسٹرکچرنگ اور اداروں کو ختم کرنے کے لیئے وفاق سے منتقل ہونے والے محکمے سر فہرست ہوں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈ بینک کی جانب سے یہ ڈیڈ لائن صوبائی اخراجات اور وفاق سے بھاری فنڈز کی منتقلی کم کرنے کے لیئے دی گئی ہے،فنڈز کی منتقلی اور صوبوں کے بجٹ کم کرکے خساروں کی مینیجمنٹ بہتر کرنا مقصود ہے، ورلڈ بنک نے وزارت خزانہ کو اپنی حالیہ تجاویز میں اس عمل کو تیز کرنے کا بھی بول دیا ہے۔
ان اداروں اور محکموں سے جڑے اثاثوں کا تخمینہ لگایا جائے گا، جو اثاثے غیر ضروری ہوں گے انکی نجکاری کی جائے گی۔
ورلڈ بنک عرصہ دراز سے ایسے محکموں اور اداروں کا بوجھ کم کرنے پر اصرار کرتا رہا ہے، ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف گزشتہ 3 حکومتوں کو یہ بوجھ مرحلہ وار کم کرنے کی سفارش کرتے رہے ہیں، سیاسی حکومتیں بیوروکریسے کے دبائو کے تحت اس عمل کو ٹالتی رہی ہیں۔۔۔