خلیج اردو
راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ژوب میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا،،، جہاں مقابلے کے بعد 5دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا،،، فائرنگ کے تبادلے میں میجر سید علی رضا شاہ اور حوالدار نثار احمد وطن پر قربان ہو گئے ۔
پاک فوج کا ژوب کے علاقے سمبازہ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن،،،، امن دشمنوں کو گھیرے میں لے کر وار کیا گیا،،، مقابلے میں 5دہشت گرد مارے گئے،،، علاقے میں دوسرے دہشت گردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس اپی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے آپریشن کی قیادت کرنے والے میجر سید علی رضا شاہ اور حوالدار نثار احمد نے جام شہادت نوش کیا ،،، 31 سالہ میجر علی رضاکا تعلق سرگودھا ،،، جبکہ 38 سالہ حوالدار نثار احمد کا تعلق وہاڑی سے ہے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز بہادر جوانوں کی مقروض ہے،،، اور ان پر فخر کرتی ہیں،،، اور مادر وطن کیلئے ان کی بہادری اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں،،، بہادر جوانوں کی قربانیوں سے ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے ہمارے عزم کو مزید تقویت ملتی ہے۔