پاکستانی خبریں

ملک بھر میں تیسری قومی پولیو مہم کا آغاز، 4 کروڑ 58 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف

خلیج اردو
اسلام آباد – ملک بھر میں تیسری قومی پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے، جس کا ہدف 4 کروڑ 58 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانا مقرر کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کے لیے مہم میں بھرپور تعاون کریں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پولیو مہم کسی قسم کی سازش نہیں بلکہ یہ ایک قومی ذمہ داری ہے، والدین منفی باتوں کو ذہن سے نکال کر بچوں کو حفاظتی قطرے ضرور پلوائیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ملک کے 50 اضلاع میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہو چکی ہے، جو ایک انتہائی خطرناک اشارہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے سوا دنیا بھر سے پولیو کا خاتمہ ہو چکا ہے، اور اب یہ ہماری قومی ذمہ داری ہے کہ ہم آنے والی نسلوں کو اس مہلک بیماری سے محفوظ بنائیں۔ انہوں نے والدین، اساتذہ اور علماء سے اپیل کی کہ وہ عوامی شعور بیدار کرنے میں حکومت کا ساتھ دیں تاکہ پولیو جیسے خطرناک مرض کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کیا جا سکے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button