پاکستانی خبریں

ترکیہ کے سفیر کی چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات، عدالتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

خلیج اردو
اسلام آباد: ترکیہ کے سفیر عرفان نیزی اوغلو نے سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی۔ چیف جسٹس نے ترکیہ کے سفیر کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور ترکیہ کی عدلیہ کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں فریقین نے عدالتی تعلیم اور استعداد کاری کے شعبوں میں تعاون کو سراہتے ہوئے اس دائرہ کار کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ضلعی عدلیہ کو بھی اس تعاون میں شامل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ کی عدلیہ کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مستقبل میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button