
خلیج اردو
اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پانی کے معاملے پر پیپلز پارٹی کی خاموشی کا بیانیہ سفید جھوٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس نے اس مسئلے کو بھرپور انداز میں اٹھایا، ہماری صوبائی حکومت، وزیراعلیٰ سندھ اور دیگر وزراء نے یہ معاملہ اجاگر کیا۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کچھ سیاستدان جان بوجھ کر اس مسئلے پر غلط فہمیاں پیدا کر رہے ہیں اور اسے متنازع بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ قومی ایشوز پر آواز اٹھانے والوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، لیکن ایسی باتیں دھوکہ دہی کے سوا کچھ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی مثبت سیاست پر یقین رکھتی ہے اور ہمیشہ ہاف ٹرم وزیراعظم کے فارمولے کو مسترد کیا ہے۔ حکومت کے ساتھ ہمارے تعلقات سب کے سامنے ہیں، وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کوئی شکایت نہیں آئے گی اور ہمارا ساتھ چلتا رہے گا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ٹی آئی نے حکومت سازی کے وقت کہا تھا کہ وہ کسی سے بات نہیں کرے گی، لیکن حقیقت سب کے سامنے ہے۔






