
خلیج اردو ویب ڈیسک 12- جولائی-2020
جانیے آپ اپنی DU یا ETISALAT سم کیسےبند کروا سکتے ہیں۔
یہ عمل اس بنیاد پر مختلف ہوسکتا ہے کہ آیا آپ کے پاس پری پیڈ یا پوسٹ پیڈ کارڈ ہے۔
اگر آپ متحدہ عرب امارات چھوڑ کر جا رہے ہیں یا آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے نام پر کم سم کارڈ رجسٹر ہوں تو اس کے لیے آپ کو اپنی سم منسوخ کروانی ہوگی۔
متحدہ عرب امارات میں صرف دو ٹیلی کام کمپنیاں کام کررہی ہیں اور ان کی سم کارڈ بند کروانے کا طریقہ محتلف ہے۔یہ طریقہ کار اس بات پر بھی منحصر ہے کہ آپ کے پاس کونسی سم ہے۔پری پیڈ یا پوسٹ پیڈ۔
ETISALAT

سوال: آپ کیسے اپنی سم منسوخ کرسکتے ہیں؟؟
جواب:اس کے لیے آپ کو 101 پر کال کرنی ہوگی یا پھر آپ کمپنی کے کسی بھی نزدیکی دفتر جاکر اپنی سم منسوخ کرواسکتے ہیں۔آپ کمپنی کی موبائل ایپ سے بھی یہ کام کر سکتے ہیں۔
سوال: پری پیڈ صارفین کیسے سم منسوخ کرسکتے ہیں؟
جواب: کمپنی کے مطابق پری پیڈ صارفین کو سم منسوخ کروانے کی ضرورت نہیں ہوتی کیوں کہ ایک خاص مدت کے بعد آپ کی سم خود بخود منسوخ ہوجاتی ہے ۔یہ اس وقت ہوتا ہے جب آپ موبائل بیلنس ایک خاص مدت کے لیے چارج نا کریں یا آپ تقریباً 12 مہینے تک سم کا استعمال نا کریں تو سم خودبخود بند ہوجاتی ہے۔
سوال: پوسٹ پیڈ سم کیسے بند کروا سکتے ہیں؟
جواب: صارفین پوسٹ پیڈ سم صرف اسی صورت بند کروا سکتے ہیں جب وہ اپنی سم پر موجود سارے واجبات ادا کریں۔
سوال:مجھے کتنے پیسے دینے ہوں گے؟
جواب: آپ کو صرف اپنے بقایاجات مکمل ادا کرنے ہوں گے۔
سوال:اس سارے عمل میں کتنا وقت درکار ہوتا ہے؟
جواب:جیسے ہی آپ اپنے واجبات ادا کرتے ہیں آپ کی سم بند کردی جاتی ہے۔
DU

سوال:DUپوسٹ پیڈ سم کیسے بند کروائ جائے؟
جواب:آپ کو اپنی سم بند کروانے کے لیے نزدیکی کمپنی دفتر جانا ہوگا۔یہ یاد رہے کہ آپ کے پاس اپنا اصلی امارات آئی ڈی کارڈ موجود ہو۔
کمپنی دفتر جاکر آپ کو سم بند کروانے کے لیے ایک درخواست جمع کروانی ہوگی۔آپ کو اپنے تمام سابقہ واجبات کی ادائیگی بھی کرنی ہوگی۔
جب آپ اپنے واجبات مکمل ادا کردیں گے تو آپ کی سم اس وقت بند ہوجائے گی جب آپ کا بیلنس استعمال کرنے کا مقررہ وقت ختم ہوگا وقت ختم ہونے کے بعد آپ کی سم ہمیشہ کے لیے بند ہوجائے گی۔
DUپری پیڈ سم کیسے بند کروائی جائے؟
جواب:اس کے لیے آپ کو بس 155 پر کال کرکہ سم بند کروانے کی گزارش کرنی ہوگی۔اس کے بعد آپ کی سم بند کردی جائے گی۔







