
خلیج اردو
نیویارک: دنیا کے سب سے بڑے کھیلوں کے ایونٹ فیفا ورلڈ کپ 2026 میں ایک نئی تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے، جب پہلی مرتبہ تین ہمسایہ ممالک — امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا — مشترکہ میزبانی کریں گے۔
اتوار تک 48 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ کے لیے درج ذیل ممالک نے کوالیفائی کر لیا ہے۔
میزبان ممالک:
کینیڈا، میکسیکو، امریکہ
ایشیا:
آسٹریلیا، ایران، جاپان، اردن، جنوبی کوریا، ازبکستان
افریقہ:
الجزائر، مصر، گھانا، مراکش، تیونس
جنوبی امریکا:
ارجنٹینا، برازیل، کولمبیا، ایکواڈور، پیراگوئے، یوروگوئے
اوشینیا:
نیوزی لینڈ
ٹورنامنٹ کے میچز شمالی امریکا کے 16 شہروں میں ہوں گے جن میں 11 امریکہ، تین میکسیکو اور دو کینیڈا کے شہر شامل ہیں۔
امریکہ میں منتخب شہروں میں اٹلانٹا، ہیوسٹن، میامی، فلاڈیلفیا، سیئٹل اور کنساس سٹی شامل ہیں۔ 1994 کے ورلڈ کپ میں استعمال ہونے والے نو میدان اس بار شامل نہیں ہوں گے۔
میکسیکو تیسری مرتبہ ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔ اسٹیڈیو آزٹیکا جو 1970 اور 1986 کے فائنلز کی میزبانی کر چکا ہے، تاریخ میں پہلی بار تیسری مرتبہ ورلڈ کپ کے میچز کی میزبانی کرے گا۔ دیگر میکسیکن شہروں میں گواڈالاجارا اور مونٹیری شامل ہیں جبکہ کینیڈا میں ٹورنٹو اور وینکوور میچز کی میزبانی کریں گے۔






