سپورٹسعالمی خبریں

آسٹریلیوی کرکٹر شین وارن موٹر سائیکل حادثے میں زخمی

خلیج اردو: آسٹریلیا کے لیجنڈ کرکٹر شین وارن موٹر سائیکل حادثے میں زخمی ہو گئے ہیں۔ وہ اپنے صاحبزادے کیساتھ کہیں جا رہے تھے کہ اچانک ان انھیں حآدثہ پیش آ گیا۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق شین وارن تیز رفتاری کی وجہ سے اپنی موٹر سائیکل پر کنٹرول نہ رکھے سکے اور کئی میٹرز تک سڑک پر پھسلتے چلے گئے۔

حادثے کے بعد انھیں ہسپتال لے جایا گیا تاکہ اس بات کی جانچ کی جا سکے کہ انھیں کسی قسم کی اندرونی چوٹیں تو نہیں آئیں۔ تاہم ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے جسم میں کوئی فریکچر نہیں ہوا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button