
خلیج اردو
07 ستمبر 2020
نیویاک: سیریبین اسٹار نواک جوکووچ کو اتوار کے روز اس وقت یو ایس اوپن سے ڈس کولیفائی کیا گیا جب اس کی بال سہواً میچ کے ریفری کو جا لگی۔وہ میچ کے دوران بال ہٹ کر گئے جو جاکر خاتون منصف کو لگی جس کے بعد انہیں مقابلے کیلئے نااہل قرار دیا گیا۔
بال جاکر امپائر کے گلے میں لگی جس کے بعد جوکووچ نے جاکر ان کی خیریت دریافت کی۔ کچھ ہی منٹ بعد خاتون امپائر اٹھ کر کورٹ سے باہر چلی گئی۔
واقعہ اس وقت پیش آیا جب جوکووچ سپین کے پبلو کارینو بسٹہ کے مدمقابل یو ایس اوپن کے کوارٹر فائنل میں کھیل رہے تھے۔
.@pablocarreno91 is through to the #USOpen quarter-finals after Novak Djokovic is defaulted. pic.twitter.com/bXRHXsBTk7
— ATP Tour (@atptour) September 6, 2020
اس ناخوشگوار واقعہ کے بعد امپائر نے میچ ریفری کے ساتھ 10 منٹ کی گفتگو کے بعد کارینو بسٹہ کو مقابلے کا فاتح قرار دیا۔ جوکووچ نے خندہ پیشانی سے فیصلہ قبول کرتے ہوئے کارینو بسٹہ سے ہاتھ ملایا اور کورٹ سے چلے گئے۔
😮 Novak Djokovic has been DEFAULTED for hitting unintentionally the ball at a ligne judge!!! #USOpen pic.twitter.com/NHQ5ytVukh
— We Are Tennis (@WeAreTennis) September 6, 2020
گرینڈ سلم کی تاریخ میں جوکووچ تیسرے کھلاڑی بن گئے جنہیں یوں نااہل قرار دیا ہو۔ اس سے پہلے ون آن ون مقابلوں میں 1990 میں آسٹریلین اوپن میں جان مکینزو اور 2000 میں فرینچ اوپن میں اسٹیفن کوبیک نااہل قرار دیئے جا چکے ہیں۔
جوکووچ کی نگاہیں 18 ویں مرتبہ گرینڈ سلم کا ٹائٹل جیتنے کی تاک میں تھی۔ وہ 17 مرتبہ یہ ٹائٹل جیت چکے ہیں جبکہ رافل نڈال 19 اور روجر فیڈرر 20 مرتبہ یہ اعزاز اپنے نام کر چکے ہیں۔




