سپورٹس

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان، افتخار احمد اور کولن منرو کو لڑائی کا بھاری جرمانہ

خلیج اردو
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان، افتخار احمد اور کولن منرو پر میچ فیس کا بھاری جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ یہ سزا اس وقت دی گئی جب کولن منرو نے افتخار احمد کے باؤلنگ ایکشن پر سوال اٹھایا اور اس پر ایک تنازع کھڑا ہوگیا۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب کولن منرو نے افتخار احمد کو دوسری گیند پر چوکا مارا، جس کے بعد افتخار احمد نے مسلسل دو گیندیں مس کر دیں، جس پر منرو نے افتخار کے باؤلنگ ایکشن پر تنقید کی۔ اس کے بعد کپتان محمد رضوان بھی اس جھگڑے میں کود پڑے اور معاملہ مزید بڑھ گیا۔ پی سی بی نے اس رویے کو غیر پیشہ ورانہ قرار دیتے ہوئے تینوں کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button