
خلیج اردو
ایف آئی ایچ نیشتر کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان اور فرانس کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا جو مقررہ وقت میں 3-3 گول سے برابر رہا۔ میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر کیا گیا، جہاں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانس کو شکست دے دی۔
پاکستانی کھلاڑیوں نے دباؤ کے عالم میں خود اعتمادی سے کھیلتے ہوئے پنالٹی شوٹس میں برتری حاصل کی اور یوں ایونٹ کی پہلی فائنلسٹ ٹیم بن گئی۔
قومی ٹیم کی اس کامیابی پر شائقینِ ہاکی نے خوشی کا اظہار کیا اور فائنل میں جیت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
متعلقہ مضامین / خبریں






