سپورٹس

لاہور: پی سی بی نے شاہین آفریدی کو ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کردیا

خلیج اردو
لاہور، 20 اکتوبر 2025
پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو قومی ون ڈے ٹیم کا نیا کپتان مقرر کردیا ہے۔ شاہین آفریدی جنوبی افریقہ کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں قیادت کریں گے۔

پی سی بی کے مطابق ون ڈے سیریز 4 سے 8 نومبر تک فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی، جہاں شاہین آفریدی پہلی بار بطور ون ڈے کپتان ٹیم کی قیادت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی کی تقرری ٹیم کی نئی حکمتِ عملی اور نوجوان قیادت کو آگے لانے کے فیصلے کا حصہ ہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button