خلیج اردو
تحریر: ہارون ملک
آسٹریلیا کے دیے گئے دو سو بیاسی رَنز کے ٹارگٹ کو چوتھی اِننگز میں پار کرنے کے لیے ؛ لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ پر ، آسٹریلین باؤلنگ لائین اَپ اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شِپ فائنل کا دباؤ ؛ یہ سب کم نہیں تھے جبکہ ایک وِکٹ نو کے سکورز پر گِر جانے کا دباؤ اور دُوسری ستر پر پھر اُس پر مستزاد ٹیما باووما / بووما کی ہیمسٹرنگ انجری ۔ یہ سب ساؤتھ افریقہ کے خِلاف جاتا دِکھ رہا تھا اور پھر پروٹیز غریب کا چوکرز کا نہ اُترنے والا لیبل اور ٹیگ ،لیکن ہُوا کیا ؟

ایڈن مارکرم اور انجرڈ ٹیما بووما ڈٹ گئے اور ایک سو سینتالیس رَنز کی وُہ شاندار پارٹنر شِپ اور بنیاد رکھی کہ آج صبح ٹیما بووما کے جلدی آؤٹ ہو جانے کے بعد بھی “ کنڈکٹر “ رول پلے کرتے ہُوئے مارکرم نے گیم اور رَنز کا کنٹرول اپنے پاس رکھا اور بووما کے بعد سٹبس کے جلدی آؤٹ ہونے کے باوجود مارکرم نے آسٹریلین ٹِیم کو گیم میں واپس نہیں دِیا ۔ بووما نے چھیاسٹھ رَنز سکورز کیے ۔
مارکرم نے آؤٹ ہونے سے قبل ایک سو چھتیس سکورز کیے اور وُہ جِیت سے محض چھ رَنز کی دُوری پر ٹریوس ہیڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہُوئے ۔ جبکہ بیڈنگھم اِکیس سکورز پر ناٹ آؤٹ رہے ۔
ساؤتھ افریقہ نے پانچ وِکٹس سے یہ فائنل چیمپئن شِپ اپنے نام کی اور یہ میری نظر میں اُن کا سب سے بڑا آئی سی سی ٹائیٹل ہے ۔
ویلڈن پروٹیز اور کیا معلوم اِس جِیت سے اُن کے چوکرز ہونے کی عادت کم ہوجائے ۔یہ ہر لحاظ سے ایک شاندار میچ تھا ۔ ٹیسٹ میچ کی خوبصورتی جو اور کِسی فارمیٹ میں نہیں دیکھنے کو مِلتی ۔