سپورٹس

رلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل، جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو شکست دے کر تاریخ رقم کر دی

خلیج اردو
لندن:ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں جنوبی افریقہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو شکست دے دی اور پہلی بار ٹیسٹ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ جنوبی افریقہ نے 282 رنز کا ہدف صرف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

میچ میں جنوبی افریقہ کی فتح کے مرکزی کردار ایڈن مارکرم رہے، جنہوں نے 136 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ ان کی اننگز نے نہ صرف آسٹریلیا کے مضبوط باؤلنگ اٹیک کو ناکام بنایا بلکہ جنوبی افریقہ کو ایک تاریخی کامیابی بھی دلائی۔

یہ فتح جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے، کیونکہ یہ پہلا موقع ہے جب انہوں نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل جیتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button