Uncategorized

ایران کا وسطی اسرائیل پر جوابی حملہ، اسرائیلی فوجی ترجمان کی بریفنگ درمیان میں منقطع

خلیج اردو
تل ابیب: ایران نے وسطی اسرائیل پر جوابی حملہ کیا ہے، جس کے بعد خطے میں کشیدگی کی نئی لہر پیدا ہو گئی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق جمعہ کی شب ایران کے حملے کے باعث اسرائیلی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ایفی ڈفرین کی براہ راست ٹیلی وژن بریفنگ اچانک ختم کر دی گئی۔

رائٹرز کے مطابق اسرائیلی حکام نے تصدیق کی ہے کہ ایرانی حملہ وسطی اسرائیل کی جانب کیا گیا، اور یہ حملہ اس وقت ہوا جب اسرائیلی فوج کے اعلیٰ ترجمان میڈیا کو بریف کر رہے تھے۔

ادھر اسرائیلی نشریاتی ادارے N12 نے ایک سینئر سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اگر ایران کی جانب سے اسرائیلی آبادی والے علاقوں پر میزائل داغے گئے تو اسرائیل براہِ راست تہران میں ایرانی حکومت کے رہنماؤں کو نشانہ بنائے گا۔

حملے کے فوری بعد اسرائیلی دفاعی حکام نے سیکیورٹی اجلاس طلب کر لیا ہے جبکہ عوام کو حفاظتی اقدامات کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button