سپورٹس

آسٹریلیا میں نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق

خلیج اردو

میلبورن: آسٹریلیا میں 17 سالہ نوجوان کرکٹر بین آسٹن تربیتی سیشن کے دوران سر پر گیند لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ واقعہ میلبورن کے نواحی علاقے فرنٹری گلی میں پیش آیا۔

مقامی کرکٹ حکام کے مطابق بین آسٹن کو منگل کے روز پریکٹس کے دوران گیند لگنے کے بعد تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ نیٹس میں بیٹنگ کر رہا تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق گیند سر پر لگنے سے وہ فوراً گر پڑا، جس پر ٹیم کے ارکان اور کوچنگ اسٹاف نے فوری طور پر طبی امداد فراہم کی۔

فرنٹری گلی کرکٹ کلب نے جمعرات کو تصدیق کی کہ بین آسٹن دم توڑ چکا ہے۔ کلب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا:
"ہم بین کی وفات پر شدید رنجیدہ ہیں۔ اس کے جانے کا دکھ پورے کرکٹ کمیونٹی کو ہمیشہ محسوس ہوگا۔ ہماری دعائیں اور ہمدردیاں اس کے خاندان، دوستوں اور تمام چاہنے والوں کے ساتھ ہیں۔”

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button