سٹوریعالمی خبریں

عصمت دری کے ملزم کی سڑک حادثہ میں موت کے بعد عورت نے بھی خودکشی کرلی

خلیج اردو: بھارت میں ایک نوجوان بیوہ عورت ، جس نے ایک کانسٹیبل پر زیادتی کا الزام لگایا تھا ،اسی پولیس اہلکار کی سڑک حادثے میں موت کے بعد خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔

دبیہ پور کی رہائشی اس خاتون کی شادی اتاوا کے ایک شخص سے ہوئی تھی۔ اپنے شوہر کی موت کے بعد ، وہ اوریریہ میں اپنے والدین کے گھر لوٹ گئیں۔

وہ برہمن نگر محلے میں کرایے پر رہائش پذیر تھی جہاں اس کا کانسٹیبل جتیندر سے رابطہ ہوا۔

جتیندر اوریریہ میں دیوالی پولیس چوکی میں تعینات تھا۔

اس نے الزام لگایا کہ شادی کے بہانے اسے کانسٹیبل نے بار بار زیادتی کا نشانہ بنایا اور جتیندر کی شادی سے انکار کرنے کے بعد اس نے دبی پور پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی جس کے بعد کانسٹیبل کو معطل کردیا گیا۔

4 نومبر کو کانسٹیبل دو پہیوں پر اپنے آبائی شہر جارہا تھا کہ وہ ایک حادثے میں زخمی ہوگیا تھا اور 9 نومبر کواسپتال میں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی تھی۔

جمعرات کے روز ، مقامی لوگوں نے اس خاتون کے گھر سے کچھ ہنگامہ آرائی کی آواز سنی اور وہ جب پہنچے تو اس عورت کو دروازے کے فریم سے لٹکتے ہوئے پایا۔

مقامی پولیس کو اطلاع دی گئی اور اس کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہے۔

سی او (شہر) سریندر ناتھ نے کہا ، "ابتدائی تفتیش سے پتہ چلتا ہے کہ خاتون کی موت خودکشی سے ہوئی تھی۔ اس نے اپنے ہاتھ پر ایک محبت کا پیغام لکھا تھا کہ ‘جتندر میری جان ……. ، اور خودکشی کا ایک تحریری پیغام بھی چھوڑا تھا جسمیں لکھا تھا کہ وہ جتیندر سے پیار کرتی ہیں اور اس کے بغیر نہیں رہ سکتی تھیں۔ انہوں نے کانسٹیبل کا نام بھی اپنی ہتھیلیوں پر مہندی کے ساتھ لکھا تھا۔ ہم پوسٹ مارٹم رپورٹ کے منتظر ہیں جس کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button