ٹپس

کیا ملازمین کو ایک سے زیادہ مرتبہ پروبیشن پر رکھا جا سکتا ہے؟

خلیج اردو
دبئی: متحدہ عرب امارات میں قوانین ملازمت آجر اور ملازم کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔ قانون کے مطابق متحدہ عرب امارات میں آجروں کو ملازمین کو پروبیشن پر رکھنے کی اجازت موجود ہے۔ تاہم پروبیشن مدت چھ ماہ سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔

ایسے میں یہ سوال کہ کیا کوئی آجر کسی ملازم کو ایک سے زیادہ مرتبہ پروبیشن پر رکھ سکتا ہے؟ کیلئے ملاحظہ کرنا ہوگا کہ دبئی کی عدالتوں نے حال ہی میں ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ یہ جائز نہیں ہے۔

اگر کسی ملازم نے پروبیشن کی مدت کامیابی سے مکمل کر لی ہے، تو معاہدہ متفقہ شرائط کے مطابق ویلیڈ ہو جاتا ہے۔

ملازمین پروبیشن کی مدت کے دوران کسی دوسری کمپنی میں شامل ہونے کا انتخاب کر سکتے ہیں، تاہم انہیں اپنے موجودہ آجروں کو ایک ماہ کا نوٹس دینا ہوگا۔

اگر وہ نوکری چھوڑ کر ملک سے باہر جانا چاہتے ہیں تو انہیں 14 دن کا نوٹس دینا ہوگا اوراگر آجر ملازم کو پروبیشن کے دورانيے میں ہی ملازمت سے نکالنا چاہتا ہے تو وہ 14 دن کے نوٹس کے ساتھ ایسا کر سکتا ہے۔

Source: Khaleej Times

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button