خلیج اردو
ریاض: مملکت سعودی عرب کی ایک خصوصی عدالت نے مالیاتی فراڈ، منی لانڈرنگ اور سائبر کرائم کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا ہے۔ ریاض کے سعودی پراسیکیوٹر جنرل نے بتایا ہے کہ مالیاتی فراڈ میں ملوث 23 افراد کو مجموعی طور پر 111 سال قید کی سزا سنائی گئی جن پر مجموعی طور پر 2 کروڑ 86 لاکھ 30 ہزار سعودی ریال جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
مذکورہ فراڈ میں سعودی خاتون اور اسکا غیر ملکی شوہر بھی شامل ہے۔ ملزمان پر جعلی آن لائن کمپنیاں بنا کر لوگوں کو لوٹنے کا الزام ثابت ہوا ہے۔
سعودی عرب اپنے نظام عدل کیلئے مشہور۔ تاہم یہاں کی سزائیں کافی سخت ہے جس کی وجہ سے جرائم کی شرح باقی ممالک کے مقابلے میں کم ہے۔
Source: Jang.com