ٹپس

متحدہ عرب امارات میں اپنے بچے کا پیدائشی سرٹیفکیٹ کیسے جاری کروایا جائے؟

خلیج اردو
دبئی: اگر آپ ابھی ابھی یو اے ای میں کسی بچے کے باپ/ماں بنے ہیں تو آپ کو کاغذی کارروائی کے حوالے سے پہلے کاموں میں سے ایک جو آپ کو مکمل کرنے کی ضرورت ہے تو وہ آپ کے بچے کے پیدائشی سرٹیفکیٹ کے لیے درخواست دینا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی حکومت کے سرکاری خدمات کو ڈیجیٹائز کرنے کے اقدام کے بعد آپ نہایت آسانی سے اس عمل کو مکمل کر سکتے ہیں اور اپنے نوزائیدہ کا پیدائشی سرٹیفکیٹ آپ کے گھر یا دفتر میں پہنچا سکتے ہیں۔

تو یہاں آپ کو مندرجہ ذیل معلومات جاننے کی ضرورت ہے۔

الیکٹرانک ذرائع سے بچے کی پیدائش کی اطلاع دینا :

متحدہ عرب امارات کے اسپتال میں ایک بار بچے کی پیدائش کے بعد متعلقہ اسپتال والدین کو پیدائش کی اطلاع جاری کرے گا۔ بچے کی پیدائش کی اطلاع الیکٹرانک طور پر بھیجی جاتی ہے اور ساتھ ہی اسپتال کے انتظامیہ کے شعبہ کی طرف سے بھیجا جاتا ہے۔

قاید نمبر کیا ہوتا ہے؟

قاید نمبر ایک پیدائشی اطلاع کا نمبر ہے جو ہر پیدا ہونے والے بچے کے لیے جاری کیا جاتا ہے۔ آپ کو اسپتال کی طرف سے فراہم کردہ الیکٹرانک برتھ نوٹیفکیشن میں قائد نمبر مل جائے گا۔

مجھے کن دستاویزات کی ضرورت پڑے گی؟

برتھ سرٹیفیکیٹ کیلئے کاغزی عمل شروع کرنے سے پہلے آپ کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ آپ کے پاس درج ذیل دستاویزات کی ڈیجیٹل کاپیاں موجود ہوں۔

• اسپتال سے پیدائش کی الیکٹرانک اطلاع جس میں بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔
• تصدیق شدہ نکاح نامے کی تصویر۔
• والدین کے پاسپورٹ کی ایک کاپی،
• دونوں والدین کی ایمریٹس آئی ڈی لازمی دینا ہوگی۔

پیدائشی سرٹیفکیٹ کے لیے درخواست کیسے دیں۔
1. درج ذیل لنک پر جائیں: https://mohap.gov.ae/en/services/issue-of-a-birth-certificate
2. سروس کا آغاز کے نام سے آئکن پر کلک کریں۔
3. اپنا یو اے ای پاس استعمال کرکے لاگ ان کریں۔ اگر آپ کے پاس یو اے ای پاس نہیں ہے تو آپ کو ایک ای میل کا پتہ اور ایک رجسٹرڈ موبائل نمبر فراہم کرکے وزارت صحت اور روک تھام کے ساتھ ایک اکاؤنٹ بنانا ہوگا۔

4. اس کے بعد آپ کو اپنے ڈیش بورڈ پر بھیج دیا جائے گا جہاں آپ کو ‘برتھ سرٹیفکیٹس’ پر کلک کرنے اور ڈراپ ڈاؤن مینو سے برتھ سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے آئکن کو منتخب کرنے کی ضرورت ہے۔

5. قائد نمبر اور والد اور والدہ کی تاریخ پیدائش کا اندرج کریں۔
6. نوزائیدہ بچے کا نام والدین کی تفصیلات کے ساتھ ظاہر ہوجائے گا۔
7. ان مراحل کے بعد آپ سے پیدائش کے سرٹیفکیٹ کیلئے ادائیگی کرنے کے لیے کہا جائے گا۔ یہ سند عربی میں جاری کی جاتی ہے۔ اگر آپ انگریزی سرٹیفکیٹ چاہتے ہیں تو آپ اسے بطور درخواست شامل کر سکتے ہیں اور آپ کو اضافی 65 درہم ادا کرنے کی ضرورت ہوگی۔

8. ایک بار جب آپ نے برتھ سرٹیفکیٹ کا انتخاب کر لیا تو آپ کو برتھ سرٹیفکیٹ کی ترسیل کے لیے پتہ درج کرنے کی ضرورت ہوگی۔
9. اب آپ ادائیگی کریں اور اگر صرف عربی زبان میں آپ کو سرٹیفیکٹ چاہیئے تو 65 درہم اور عربی اور انگریزی دونوں زبانوں کیلئے 130 درہم ادا کرنے کی ضرورت ہوگی۔ اس لاگت میں کورئیر چارجز شامل ہیں۔

10وزارت صحت اور روک تھام کے مطابق پیدائش کا سرٹیفکیٹ دو کام کے دنوں میں پہنچایا جاتا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button