خلیج اردو
دبئی :قومی مرکز برائے موسمیات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں آج موسم جزوی طور پر ابر آلودرہے گا۔
متوقع بادلوں کی وجہ سے بارشیں ہوں گی، خاص طور پر ملک کے شمالی اور مشرقی حصوں میں این سی ایم نے کچھ جنوب مغربی علاقوں میں بادل چھانے کی وجہ سے ہونے والی بارش کے لیے الرٹ جاری کیا ہے۔
ابوظہبی میں درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ اور دبئی میں 19 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔ دونوں امارات میں درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ہو گا۔
رات اور جمعہ کی صبح تک موسم مرطوب رہے گا، کچھ اندرونی اور ساحلی علاقوں میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ ابوظہبی پولیس نے دھند کے لیے الرٹ جاری کرتے ہوئے گاڑی چلانے والوں کو محتاط رہنے کی تاکید کی ہے۔
ہلکی سے درمیانی ہوائیں چلیں گی۔ خلیج عرب اور بحیرہ عمان میں سمندر ہلکا سے معتدل رہے گا۔