متحدہ عرب امارات

ایڈنوک گیس کی یقین دہانی، حبشان واقعے کے باوجود صارفین کو گیس کی فراہمی متاثر نہیں ہوئی

خلیج اردو
ابوظہبی میں حبشان کمپلیکس میں 3 اپریل کو پیش آنے والے واقعے کے باوجود ایڈنوک گیس نے تصدیق کی ہے کہ صارفین کو گیس کی فراہمی بلا تعطل جاری ہے اور کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہیں آئی۔

کمپنی کے مطابق یہ واقعہ فضائی دفاع کے کامیاب انٹرسپشن کے بعد گرنے والے ملبے کے باعث پیش آیا، جس میں ایک کنٹریکٹر جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

ایڈنوک گیس کے چیئرمین Sultan Ahmed Al Jaber نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ متاثرہ حصے کو فوری طور پر الگ کر دیا گیا ہے اور نقصان کا مکمل جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ دیگر سہولیات کے ذریعے ملکی طلب پوری کی جا رہی ہے۔

اس سے قبل بھی کمپنی نے واضح کیا تھا کہ ملبہ گرنے کے واقعات کے باوجود آپریشنز جاری رہے اور بنیادی پراسیسنگ نظام متاثر نہیں ہوا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اس صورتحال میں کمپنی کی بروقت کارروائی اور متبادل سہولیات کی دستیابی نے توانائی کی فراہمی کو مستحکم رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button