متحدہ عرب امارات

گاڑی احتیاط سے چلائیں ، نتیجہ آپ کے سامنے ہے ، ابوظبہی پولیس نے ویڈیو جاری کر دی

خلیج اردو
04 جنوری 2021
ابوظبہی : ابوظبہی پولیس نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ڈرائیور خراب موسم کے ہوتے ہوئے روڈ پر اپنی SUV کی اسکیڈنگ کرتا ہے۔ وہ دوسری گاڑیوں کیلئے بھی خطرناک بنا ہے اور خود روڈ سے ٹکرا جاتا ہے۔

خلیج ٹائمز کے مطابق یہ ویڈیو سرویلنس کیمروں کی مدد سے بنائی گئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھی جا سکتا ہے کہ گاڑی اپنا توازن کھو دیتی ہے اور دوسرے لین سے سرک کر کنارے پر آجاتی ہے اور وہاں سڑک سے ٹکرا جاتی ہے۔

پولیس نے خبردار کیا ہے کہ گاڑی احتیطاط سے چلائی جائے کیونکہ بارش میں پھسلن ہورہی ہے اور ایسے میں آپ کی اپنی جان کے ساتھ دوسروں کی جان کو خطرہ ہو سکتا ہے۔ پولیس نے خراب موسم میں 80 کلومیٹر فی گھنٹی کی رفتار سے کم رفتار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

ایسے میں جب ملک کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی ہے وزارت داخلہ نے احتیاط سے گاڑی چلانے کی ہدایات جاری کیں تھیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button