
خلیج اردو
دبئی: عالمی خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، برینٹ کروڈ کی قیمت 0.48 ڈالر یا 0.78 فیصد بڑھ کر 62.39 ڈالر فی بیرل ہوگئی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت 0.49 ڈالر یا 0.84 فیصد اضافے کے ساتھ 58.76 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی۔ یہ اضافہ اس رپورٹ کے بعد آیا کہ بھارت روسی تیل کی خریداری بند کرے گا، جس کے نتیجے میں عالمی تیل کی فراہمی پر دباؤ پڑنے کا امکان ہے۔







