متحدہ عرب امارات

دبئی : غیر مستحکم موسم کے باعث گلوبل ویلج کو بند کر دیا گیا، وزارت داخلہ نے شہریوں کو محتطاط رہنے کی ہدایت کردی

خلیج اردو
دبئی : موسم کی صورت حال کے باعث آج 2 جنوری کو گلوبل ویلج بند رہے گا۔

پارک منمنٹ نے ٹویٹ کیا ہے کہ یہ فیصلہ قومی مرکز برائے موسمیات این سی ایم کے ساتھ تعاون کے بعد لیا گیا۔

اس اقدام کا مقصد گلوبل ویلج کے مہمانوں اور ٹیم کی حفاظت اور بہبود کی ہے۔
دوبارہ کل بروز پیر ان گیٹ کو کھولا جائے گا۔ یہاں سے مہمانوں کو خوش آمدید کہا جائے گا۔

متحدہ عرب امارات بھر میں موسلادھار بارش ہورہی ہے جس کی وجہ سے بارش کا پانی سڑکوں کو ڈھانپ رہا ہے۔ ملیحہ روڈ کو اتوار کے روز عارضی طور پر بند کیا گیا تھا۔

موسم کی یہ سورت حال جمعرات تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ خاص طور پر شمال اور جنوب کے علاقوں اور کچھ ساحلی علاقوں اور جزیروں میں موسم کی بے یقینی صورت حال بدستور رہے گی۔

کچھ علاقوں میں تیز رفتار ہواؤں کی وجہ سے گرد بھی اڑرہا ہے۔ ان ہواؤں کی رفتار 50 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جس سے حدنگاہ متائثر ہورہی ہے۔

وزارت داخلہ نے اس حوالے سے شہریوں کو محتطاط رہنے اور ڈرائیونگ میں احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button