
خلیج اردو
دبئی : دبئی میں مقیم یوکرینی گلوکارہ اور گانا لکھنے والی فنکارہ نے اپنے ملک یوکرین کی ہمایت میں بیان دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ یوکرین سے بہت محبت ہے ۔ ہم آزاد ہیں اور کوئی بھی ہم سے جزبہ آزادی لے کر نہیں جا سکتا۔
الیژا باش کا کہنا ہے کہ یہ مشکل دن ہیں اور اپنے گھر میں لڑائی چل رہی ہے۔ ابتدا میں اس بارے تصور مشکل تھا اور میں یقین نہیں کر پارہی کہ اکیس ویں صدی میں ایسا ہورہا ہے۔
چار سالوں سے دبئی میں رہنے والی الیژا کا کہنا ہے کہ یہ کافی تکلیف دہ تھا۔ مجھے تو یقین نہیں آرہا ہے کہ میرے امن پسند ملک میں یہ ہورہا ہے۔
الیژا کی ماں یوکرین میں رہتی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ لوگوں کے وہاں والدین اور رشتہ دار رہتے ہیں۔ یہ کتنا تکلیف دہ وقت ہے جس کا تصور نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے بتایا کہ یوکرین دنیا کو امن او محبت دیتا ہے اور دنیا کو میوزک دیتا ہے۔ سوچا نہیں جا سکتا کہ ایسے ملک میں یوں خون خرابہ دیکھا جارہا ہے۔ انہوں نے عالمی دنیا سے کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔
ایکسپو ٹونٹی ٹونٹی میں اپنی پرفارمنس کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کی پرفارمنس نے یوکرین اور باقی دنیا کے لوگوں کو متائثر کیا اور یہ سحرانگیز تھا۔







