متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات ، رعایتی مدت گزرجانے کے بعد اتوار سے زایدالمیعاد اقامتی ویزوں کے حامل افراد پر جرمانے عائد

خلیج اردو – ماراتی حکومت نے کرونا وائرس کی وَبا کے دوران میں جن غیرملکیوں کے ویزوں کو میعاد ختم ہوگئی تھی،انھیں ویزوں کی تجدید کے لیے تین ماہ کی رعایتی مدت دی تھی۔اس مدت کا 10 جولائی کو آغاز ہوا تھا اور یہ 10 اکتوبر کو ختم ہوگئی ہے۔

حکومت نے اگست میں ملک میں مقیم جن مکینوں اور خلیج تعاون کونسل ( جی سی سی) کے رکن ممالک کے پاسپورٹس کے حاملین کے ویزوں کی میعاد یکم ماچ سے 11 جولائی کے دوران میں ختم ہوگئی تھی،انھیں ہدایت کی تھی کہ وہ آیندہ تین ماہ کے دوران میں اپنے ویزوں کی تجدید کرالیں۔

یو اے ای کے امیگریشن سے متعلق جرمانوں کے نظام کے مطابق ویزوں کی رعایتی میعاد کے خاتمے کے بعد ملک میں غیر قانونی طور پرمقیم رہنے والے افراد کو درج ذیل شرح سے جرمانے کیے جائیں گے:

رعایتی مدت کے خاتمے کے پہلے چھے ماہ کے دوران میں 25 درہم یومیہ جرمانہ عاید کیا جائے گا۔دوسری ششماہی کے دوران میں 50 درہم یومیہ جرمانہ ہوگا اور ایک سال یا اس سے زیادہ عرصہ گزرجانے کے بعد 100 درہم یومیہ عاید کیا جائے گا۔

جس شخص کے اقامتی ویزے کی مدت ختم ہوتی ہے،اس کا متحدہ عرب امارات کا شناختی کارڈ بھی خود بخود ختم ہوجاتا ہے۔اماراتی شناختی کارڈ کی میعاد ختم ہونے کے بعد تجدید کے لیے 30 دن کی رعایتی مدت دی جاتی ہے۔اس کے بعد 20 درہم یومیہ جرمانہ عاید کیا جاتا ہے اور خلاف ورزی کے مرتکبین پر زیادہ سے زیادہ 1000 درہم تک جرمانہ عاید کیا جاسکتا ہے۔

اماراتی حکومت نے ملک میں داخلے اور اقامتی قانون کی خلاف ورزی کے مرتکبین کے لیے رعایتی مدت 18 اگست سے 17 نومبر تک بڑھا دی تھی۔وفاقی اتھارٹی برائے شناخت اور شہریت نے کہا تھا کہ اس رعایتی مدت میں ملک میں زایدالمیعاد قیام کرنے والے وہ تمام افراد شامل ہوں گے جن کے ویزوں کی مدت یکم مارچ سے قبل ختم ہوگئی تھی۔ البتہ ان تمام افراد کو جرمانوں اور قدغنوں سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button